مصر(جیوڈیسک)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ مصرکے معاملات میں تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ وہ مصر میں کسی بھی فریق کی حمایت کرے یا مخالفت کرے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم مصری رہنماں کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا مصری عوام کی امنگوں اور خواہشات کا احترام اور جمہوری نظام کا بقا چاہتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مصری حکومت کو اقتصادی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ جان کیری آج صدر محمد مرسی سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ مصر کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے امریکی تعاون کی پیشکش کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران متعدد افراد نے امریکا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیے اور جان کیری واپس جا کے نعرے لگائے۔