رورل ہیلتھ سینٹر میں چوبیس گھنٹے مفت ڈیلیوری ڈھونگ ثابت
Posted on March 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
راجن پور (حنیف بلوچ سے )رورل ہیلتھ سینٹر میںچوبیس گھنٹے مفت ڈیلیوری ڈھونگ ثابت۔ ہسپتال کا عملہ دوکانداری چمکانے میںمصروف ڈیلیوری کے لئے آنیوالی خواتین کولیڈیز ہیلتھ ورکر بکرے کی طرح ذبح کرنے میں مصروف ہسپتال میں علاج کی بجائے ایم او کے گھر بھجوانے پر ریٹ مقرر۔ایمبولینس کے ملنے والا ڈیزل پرایئویٹ گاڑیوں پر صرف مریضوں کو شدید دشواری کا سامنامتعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ میںچوبیس گھنٹے مفت ڈیلیوری ڈھونگ ثابت ہوگئی۔
دور دراز دیہی علاقوں سے ڈیلیوری کے لیئے آنیوالی خواتین کو پرایئویٹ علاج کے لئے میڈیکل آفیسر کے گھر علاج کے لئے بھیجنے پرچالاک لیڈیز ہیلتھ ورکروں کو کمیشن پر مقرر کر رکھا ہے ،ذرائع کے مطابق ہسپتال میں تعینات چالاک لیڈیز ہیلتھ ورکر مریضوں کا اندراج اپنے کائونٹ کر لیتی ہیں اس کے بعد اگر ہسپتال میں ڈیلیوری کی بھی جائے تودستانے تک باہر سے منگوائے جاتے ہیں اور میدیسن بھی باہر سے منگوائی جاتی ہے جسے بعد میں فروخت کر دیاجاتا ہے۔
انہیں باقائدہ فی کیس کے حساب سے پیسے دیئے جاتے ہیں ،جن کا کام صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ ڈیلیوری کے لئے آنیوالی خواتین کو ادویات نہ ہونے اور سہولیات میسر نہ ہونیکا بہانہ بنا کرانہیں MO کے گھروں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں ان سے پرائیویٹ علاج کی مد میں آٹھ ہزار سے دس ہزار روپے بٹور لئے جاتے ہیں دوسری جانب ایمبولینس کے لئے ملنے والا ڈیزل بھی ذاتی خرچ میں پھونکا جا رہا ہے دوسرے شہر مریضوں کو ریفر کرنے پر ان سے بھاری کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔
متعدد مریض رکشوں اور لوکل گاڑیوں پر لے جانے پر مجبور ہوچکے ہیںحکومت کی طرف سے زچہ بچہ کے لئے ملنے والا سامان وغیرہ بھی لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور ہسپتال کا عملہ خود ہڑپ کرجاتا ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں اور دور دراز سے آنیوالے مسافر مریضوں کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے مفت ڈیلیوری کے نام پر دوکانداری کرنے والی ہیلتھ ورکروں اور لیڈیز ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں رکھا جانیوالا الٹرا سائونڈ بھی ہفتے میں صرف ایک دن استعمال میں لایا جاتا ہے وہ بھی صرف جمعہ کے دن اگر اس دن لائٹ چلی جائے تو بھی مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جمعہ کے علاوہ الٹرا سائونڈ کے لئے تین (300)روپے وصول کئے جاتے ہیں جو کہ غریبوں کے ساتھ ذیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ الٹرا سائونڈکو پورے ہفتے فری استعمال میں لایا جائے تاکہ مریضوںکو علاج معالجے میںآسانی میسر ہوسکے۔