اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی وچیئرمین ناہید حسین نے کہا کہ نیوورلڈ آرڈر کے تحت کرپٹ لوگوں کومنتخب کرکے ریاست کی جڑیں کمزور کی جارہی ہیں
Posted on March 3, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی وچیئرمین ناہید حسین نے کہاکہ نیوورلڈ آرڈر کے تحت کرپٹ لوگوں کومنتخب کرکے ریاست کی جڑیں کمزور کی جارہی ہیں یہ ایک ایسی سازش ہے جس میں کرپٹ لوگوں کوشامل کیاگیاہے تاکہ پاکستان کواندرونی اوربیرونی طورپرانہی کرپٹ لوگوں کے ذریعے کمزورکیاجاسکے اس طرح کسی بھی ریاست کوناکام بنانے کے لئے ایسے لوگوں کو منتخب کیاجاتاہے تاکہ وہ ریاست کو ڈبونے میں اپنا منفی کردارباریکی سے انجام دے سکیں یہی حال ہمارے ملک کے لوگوں کا بھی ہے اور یہی اسباب ملک کے خلاف پیداکئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے تین رکنی وفد سے ملاقات میں کیاوفد کی قیادت سینئرصحافی سلیم قریشی کررہے تھے۔
ناہید حسین نے مزیدکہاپاکستان ایک ڈوبتی ہوئی کشتی بنتا جارہاہے جس میں سوراخ پیداکئے جارہے ہیں پاکستان کو تنہاکرکے یہاں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدارکی جارہی ہے اوردوسری جانب بیرونی طاقتیں ملک شام کوحاصل کرکے ایران پرمسلط ہونا چاہتی ہیں ایسی صورتحال میں پاکستان تنہاہوجائے گااورپاکستان کو تنہائی میں مبتلاکرانے کے لئے یہاں خانہ جنگی جیسی صورتحال ترتیب دی جارہی ہے امریکہ،بھارت،اسرائیل اورنیٹوپاکستان کومیدان جنگ بناناچاہتے ہیںتاکہ جب یہاں آپس کی چقلش اورخونہ ریزی پیداہوجائے توپھرروس اورچین دونوں اپنا دفاع کرینگے اس تناظرمیں روس،چین اورایران کی توجوں پاکستان کی طرف نہیں ہوگی اوراس کے بعد پاکستان کی صورتحال ملک شام جیسی ہوجائے گی ۔
یعنی یہاں خونہ ریزی ،بھوک وافلاس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوجائیں گی۔ناہید حسین نے کہاکہ اگر ہم غور کریں توہمارے ملک کے حکمرانوں کا نظریہ اسلام بھی تبدیل ہوچکاہے اورصوبوں کی سوچ میں بھی تبدیلی آچکی ہے پوری قوم کولسانیت،فرقہ واریت اورعاصبیت کی طرف ڈالاجارہاہے اوراس کے علاوہ قوم کا بھی نظریہ اسلام کوختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اورپاکستان کے وجودکوقوم سے الگ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
جبکہ ملک میںکوئی حقیقی سیاسی ماحول موجود نہیں ہے اورقوم کی رہنمائی کرنے والاکوئی ایسا لیڈر بھی موجود نہیں بیشتر سیاسی پارٹیاں ریمورٹ کے ذریعے چلائی جارہی ہیں جن کے کنٹرول بھی انہی ملکوں کے پاس ہیں پوری قوم کرب میں مبتلاہے غریب عوام اپنی بقا کی جنگ خود لڑرہے ہیں جبکہ مراعات یافتہ طبقہ عیش کررہاہے۔ناہید حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہاافغانستان نے پاکستان کے اندردہشت گردی پھیلانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رکھی ہے افغانستان بھارت کاجوڑی دارہے ان دونوں کی باہمی دوستی” امن کی آشا” سے زیادہ مضبوط ہے۔
افغانستان میں قائم بھارتی سفارت خانوں میں دہشت گردوں کوتیارکرکے پاکستان کے خلاف استعمال کیاجاتاہے اس کی واضح مثال ملک میں جاری دہشت گردوں کے حملے سرکاری تنصیبات حالیہ کوشش ہیں جس میں غیرملکی دہشت گردوں کوناکامی ہوئی کیونکہ ہماری پاک فوج کوشکست دینا کوئی آسان نہیں کیونکہ دنیاکی کئی ملکوں افواج کوفوجی ٹریننگ دینے والے خود کیسے غافل ہوسکتے ہیں ۔ناہید حسین نے آخر میں کہاکہ ہمیں بیرونی طاقتوں کی ملی بھگت سازشوں کوناکام بناناہوگاتاکہ نظریہ پاکستان اورنظریہ اسلام کاخاتمہ نہ ہوسکے اس کے لئے قوم کے اندر بیداری پیداکرناہوگی۔
میڈیاکو اپنا کرداراداکرناہوگاانہیں عوام کواصل حالات سے آگاہ کرناہوگا یہ ہماراقومی فریضہ بھی ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت اتنی بڑھ گئی ہے کہ متعددبیرونی ایجنسیاں ایسے کام کررہی ہیں کہ کیاہمارے ملک کی کوئی ایجنسی کرے گی تمام لوگوں کوطالبان کہہ کربات دبادی جاتی ہے ہرروز خودکش حملے ،سنی شیعہ فساد ہورہاہے اسلحے کی کھلے عام نمائش ہورہی ہے اورہماری حکومت اتنی کمزورہے کہ ہرکوئی ہمارے ملک میں من مانی کررہاہے ۔آخرکیوں؟؟کیاہماری حکومت کاہدف صرف پانچ سال پوراکرناہے؟؟ملک بھلے سے بربادہوجائے۔