ایکواڈور(جیوڈیسک) میں سیلاب سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ایکواڈور میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گزشتہ کئی روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو چکے ہیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں سیلابی صورتحال کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔