سانحہ عباس ٹان : ہلاک و زخمی افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

President Zardari

President Zardari

کراچی(جیوڈیسک)کراچی صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ نے عباس ٹاون دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلی ہاس کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سے ٹیلیفون کرکے عباس ٹاون دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں اور وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دی جائے۔