عدالت کا اداکارہ لنزے لوہن کے خلاف کیس خارج کر نے سے انکار

Lnzy Alinagar

Lnzy Alinagar

لاس اینجلس(جیوڈیسک) امریکی جج کا اداکارہ لنزے لوہن کے خلاف کار حادثے کا کیس خارج کرنے سے انکار، 18 مارچ کو سماعت کے لیے بلا لیا۔ تنازعات کا شکار امریکی اداکارہ لنزے لوہن کے خلاف کافی عرصے سے بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک ٹرک کو ٹکر مارنے الزام ہے۔

لاس اینجلس کی عدالت نے حالیہ پیشی کے دوران اداکارہ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے پہلے ان کے وکلا نے عدالت سے اپیل کی تھی کی ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف مقدمیکو خارج کر دیا جائے۔