امریکی وزیر خارجہ کی مصر کے بعد سعوی عرب آمد

Egypt America

Egypt America

جدہ ((جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری مصر کے بعد سعوی عرب پہنچ گئے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔مصر کے دورے کے بعد اب وہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوئی۔اس سے پہلے جان کیری نے مصر میں صدر مرسی سے ملاقات کے دوران مصر کے لیے 19 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔