امریکہ(جیوڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما سے شکست کھانے والے صدارتی امیدوار مٹ رومنی کہتے ہیں الیکشن میں ہار کا سوچنا بے حد تکلیف دہ ہے،ہار کی بڑی وجہ اقلیتوں کو قائل نہ کر سکنا تھا۔مٹ رومنی نے الیکشن میں شکست کے بعد پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی شام تک انھیں یقین تھا کہ وہ صدر بن جا ئیں گے۔
لیکن ایسا نہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ ہار کی وجہ وہ خود ہیں اور کسی اور پر اس کی ذمہ داری نہیں ڈالتے،الیکشن مہم میں بہت غلطیاں ہوئیں،انھیں امریکا کی فکر ہے،اور وہ ہمیشہ امریکا کی بہتری کا ہی سوچیں گے۔