فارمولا ون ٹیسٹنگ پریکٹس، جرمن ڈرائیورنیکو روز برگ سب پر برتری لے گئے

Nico Rosberg

Nico Rosberg

بارسلونا(جیوڈیسک)جرمنی کے نیکو روز برگ فار مولا ون ٹیسٹنگ پریکٹس سیشن کے آخری روز سب پر بازی لے گئے۔سپین کے شہر بارسلونا میں ہونیوالی فارمولان ون ٹیسٹنگ پریکٹس سیشنز کے آخری روز ڈرائیورز نے اپنی منفرد ڈرائیونگ کے مظاہرے دکھائے،سابق ورلڈ چیمپئن مرسڈیز ٹیم کے جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ شاندار ڈرائیونگ کی بدولت سر فہرست رہے۔

روزبرگ نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ بیس اعشاریہ ایک تین صفر سیکنڈ میں طے کیا۔صفر اعشاریہ چار سیکنڈ کی برتری سے روز برگ نے اپنی ٹیم کے ساتھی ڈرائیور لوئس ہملٹن کی تیز رفتاری کا ریکارڈ بھی توڑا جو انہوں نے ایک روز قبل ٹیسٹنگ پریکٹس سیشن ہی میں بنایا تھا۔سپینش ڈرائیور فرنینڈو الونسو دوسرے اور برطانیہ کے جینسن بٹن تیسرے نمبر پر رہے،فارمولا ون کلینڈر ایئر کا پہلا مقابلہ سترہ مارچ کو میلبورن میں ہوگا۔