سندھ کی سیاسی پارٹیاں دہشتگردی کی حمایت کرتی ہیں،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)لاہورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک لاکھ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا انتخابات سے قبل دھاندلی ہے،اسی طرح جنگلا بس سروس اورٹیچروں کو لیپ ٹاپ دینا بھی انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔خصوصی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کا گراف اسلئیے اوپر جا رہا ہے۔

کیونکہ زرداری نے پی پی کابیڑاغرق کر دیا ہے، 23مارچ کو مینارپاکستان پرجلسہ کرکے بتائیں گے کہ گراف کس کا اوپرجا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی سیاسی پارٹیاں دہشتگردی کی حمایت کرتی ہیں، عوام انھیں ووٹ نہ دیں۔دہشتگردی کو پولیس کے ذریعے روکیں گے،فوج طلب نہیں کریں گے۔دونوں بڑی پارٹیاں دہشتگرد تنظیموں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتی رہی ہیں۔