اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی ، 10 شدت پسند ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

اورکزئی(جیوڈیسک) ایجنسیخیبر ایجنسی کے سول اسپتال میں دھماکے سے 2خواتین زخمی ہوئی ہیں۔اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔خیبر ایجنسی سرجن ڈاکٹر سمین شنواری کے مطابق جمرود کے سول اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے آفس میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔

دھماکے سے دفترکو شدید نقصان پہنچا ہے،جبکہ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 2خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد فراہمی کی جارہی ہے۔اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں میر کلام خیل اور آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے۔جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔