کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں رات 12 کے بعد ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دئیے ہیں۔
اعلی سطحی اجلاس میں آج رات بارہ بجے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ وسیم احمد کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔