اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند خواتین وحضرات سے درخواستیں آج سے وصول کی جا رہی ہیں۔سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔
،حج پالیسئی2013 کی منظوری کابینہ ڈویژن نے دو ہفتے پہلے دی تھی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔حکومتی کوششوں کے باوجود اس سال حجاج کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جا سکا جس کی بڑی وجہ اخراجات میں اضافہ ہے۔