کابل (جیوڈیٰسک) افغان صدر حامد کرزئی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک ہی آگ میں جل رہے ہیں۔کابل میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل راس موسین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ایک پاکستانی عالم کی جانب سے افغانستان میں خود کش حملوں کو جائز قرار دینے کا بیان اِس بات کی توثیق ہے کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں میں مخلص نہیں ہے۔
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورت حال کنٹرول سے باہر ہے اور دونوں ممالک دہشت گردی کی ایک ہی آگ میں جل رہے ہیں۔