بھمبر کی خبریں 05.03.2013
Posted on March 5, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پارٹی کے جیالوںنے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر پاکستان کے اندر جمہوریت کی بحالی آئین کی مضبوطی میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کی سربلندی کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما جموںوکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پارٹی کے جیالوںنے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر پاکستان کے اندر جمہوریت کی بحالی آئین کی مضبوطی میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کی سربلندی کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں بھٹو شہید اور بی بی شہید نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق خودارادیت کیلئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی بھرپور وکالت اور ترجمانی کا حق ادا کیا انہوں نے کہاکہ میں 27سالوں کے دوران غازی ملت سردار ابراہیم خالد خان ،ممتازحسین راٹھور ،صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور موجودہ پارٹی صدر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں کام کررہا ہوں مگر بد قسمتی سے میری نہ تو بڑی برادری ہے اور نہ ہی امیر آدمی ہوں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کارکن ہوں آج جو لوگ دولت مند ہیں انہیں پارٹی میں مقام دیا جا رہا ہے اور قربانی دینے اور جیلیں کاٹنے والے کارکنوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے پارٹی ورکروں کو ذاتی طور پر جانتے تھے مگر آج پارٹی ورکروں کا کوئی پرسان حال نہیں اور پارٹی ورکر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جسکی بناء پر پارٹی ورکرپارٹی کی موجودہ قیادت سے نالاں ہیں اور نئی نسل قربانیاں دینے کیلئے تیار نہیں ہیں جو نظریاتی کارکنوں اور پارٹی کی حقیقی قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے آج کارکن یہ بات سوچنے پر مجبور ہیں کہ انکا کام صرف پارٹی کے حق میں نعرے لگا نا مشکلات میں پارٹی کو زندہ رکھنا آمروں اور ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کرنا ہی رہ گیا ہے جبکہ اقتدار میں صرف امیر طبقے اور خوشآمدی طبقے کو ہی اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہے جن کارکنوں نے آمروں اور ڈکٹیٹروں کا پا مردی سے مقابلہ کیا جیلیں کاٹی ،کوڑے کھائے اور اپنے خون سے پارٹی کو سینچا وہ آج محض حسرت و پاس کی علامت بنے بیٹھے ہیں ہمایوں زمان مرزا نے کہاکہ پارٹیاں ورکروں کی محنت اور قربانیوں سے قائم رہتی ہیں اور پارٹی ورکروں کی محنت اور قربانیوں سے ہی آج پارٹی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے لیکن وہ لوگ جنہون نے مشکلات میں پارٹی کو زندہ رکھا انکی حالت آج بھی وہی ہے محض دولت مند اور خوشآمدی ٹولہ اقتدار پر قابض ہے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ایک باصلاحیت نوجوان قائد ہیں اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کو اپناتے ہوئے پارٹی کارکنوں کا احساس کرتے ہوئے انکا جائز مقام دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے باجرات اور کہنہ مشق صحافیوں نے تحریک آزادی کشمیر میڈیا کی آزادی اور جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کیا چناد میڈیا سنٹر میں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی کشمیر پریس کلب کے صحافی با شعور ،باکردار اور اہل علم و دانش ہیں قومی مسائل اور حکمرانوں کی کرپشن کے سامنے کبھی بھی جھکے نہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر کو چاہیے کہ پریس کلبوں کو وہ سہولیات فراہم کریں جو اسلام آباد اور پنجاب کو حاصل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی خداتعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے اسی میں ہماری بھلائی مظمر ہے بیرون ممالک کشمیری اپنے خطہ کے لوگوں کی خدمت خلق کے جذبہ سے امدادکرتے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی خداتعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے اسی میں ہماری بھلائی مظمر ہے بیرون ممالک کشمیری اپنے خطہ کے لوگوں کی خدمت خلق کے جذبہ سے امدادکرتے ہیں ان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کے بزنس مین معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا
للیاں نے کشمیر پریس کلب میں میٹ دی پریس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ملک کے حالات سے پریشان ضرور ہیں مگر نا امید نہیں ہیں پاکستان کے اندر استحکام کی فضا قائم ہو تے ہی ترقی کا پہیہ تیزی سے چل جائیگا انہوں نے کہاکہ آزاد خطہ کے اندر نوجوانوں کو فلاحی کاموں کیساتھ ساتھ تعمیروترقی کے کاموںپر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ آزادخطہ کے اندر کرپشن مافیا ریاستی وسائل پر ڈاکہ نہ ڈال سکیں ریاستی وسائل کے بہتر استعمال سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہونے سے خوشحالی آئے گی انہوں نے کہاکہ صحافی یقینامعاشرہ کی آنکھ ہوتے ہیں اور تعمیری مثبت سوچ و فکر کیساتھ بھمبر کے اندر صحافتی اقدار کو جسطرح فروغ ملا ہے اس کا اعتراف کرتے ہوئے مستقبل کیلئے امید کرتے ہیں کہ صحافی بہتر پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے لوگوں کی بھلائی کے علاوہ حکومتی اداروں کی راہنمائی بھی کرینگے کشمیر کی آزادی کی بات ہو یا تعمیروترقی کے اقدامات صحافیوں نے صف اول میں کھڑے ہو کر کشمیری ہونے کا ثبوت دیا ہے بے شک صحافی برادری مسائل کا شکار ہے اس کے باوجود اپنے مشن کی تکمیل میں اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کیلئے وقف کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ روز گار کیلئے بیرون ممالک کشمیر محنت کش اپنی آمدن میں سے کچھ حصہ اپنے علاقہ کی ضرورت مندوں کی امدادکرنے ،نوجوانوں کی تعمیری سرگرمیوں کے فروغ اور اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے اداروں کیلئے امداد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کشمیر پریس کلب کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کشمیر پریس کلب کیلئے 50ہزار نقد دیے اس موقع پر صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل نے بھی چوہدری حق نواز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مبارکباد دی اور انکے جذبہ کوسراہا نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے محسن بٹ نے تعمیری اقدامات میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں ریکارڈ تعمیراتی کام کروائے ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں ریکارڈ تعمیراتی کام کروائے ہیں آّزادکشمیر میں تین میڈیکل کالجز ،آئی ٹی یونیورسٹی ،ہریام پل ،ڈڈیال میں کیڈٹ کالج ،وویمن یونیورسٹی جیسے میگا پراجیکٹس حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سماہنی کے راہنماحاجی محمد ادریس نے گزشتہ روز اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں کے اعزاز مین دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کو پیپلزپارٹی کی تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ مختلف بیانات دے رہے ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے پیپلز پارٹی کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو پارلیمانی پارٹی کا بھرپور اعتماد حاصل ہے تبدیلی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کشمیریوں کے ہیرو ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ سماہنی کی پسماندگی دور کرنے کیلیے حکومت تمام دستیاب وسائل استعمال کررہی ہے اور حلقہ سماہنی میں سکولوں ،سڑکوں اور ہسپتالوں کو جال بچھا دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی حاجی محمد ادریس نے گزشتہ روز جنڈی چونترہ ریسٹ ہاؤس میں اوورسیز کشمیری راہنماچوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں کے اعزازمیں پر تکلف عشائیہ دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی حاجی محمد ادریس نے گزشتہ روز جنڈی چونترہ ریسٹ ہاؤس میں اوورسیز کشمیری راہنماچوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں کے اعزازمیں پر تکلف عشائیہ دیا عشائیہ میں دوبئی کے بزنس مین راجہ راشد ،چوہدری ساجد ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،چوہدری حسنین اعظم ،محموداحمد ،محسن اعجازچوہدری ،فاریسٹر جاوید چوہدری ،شیراز پرویز،چوہدری عدیل علی شان ،ماسٹراختر چوہدری و دیگرنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالانہ محفل میلاد پاک ۖ بتاریخ 20مارچ 2013بروزبدھ برہائش راجہ محمد اقبال خان (ر) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکنہ برھنگ منعقد ہو گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سالانہ محفل میلاد پاک ۖ بتاریخ 20مارچ 2013بروزبدھ برہائش راجہ محمد اقبال خان (ر) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکنہ برھنگ منعقد ہو گی جس میں خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام پیر محمدنقیب الرحمن آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی کا ہو گا اور خصوصی نعت رسول مقبول ۖ صاحبزادہ محمد حسیب الرحمن حسان کی ہو گی اس کے علاوہ ملک کے ممتاز نعت خواں اور علمائے کرام ہدیہ تبرک پیش کرینگے تمام اہل اسلام سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے محفل دن 10بجے ہو گی اور دعا نماز عصر کے بعد ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،چوہدری ظفراقبال چیئرمین KDF،یاسین تبسم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم راجہ ثاقب منیر کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایماندار اور فرض شناس آفیسر تھے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،چوہدری ظفراقبال چیئرمین KDF،محمد منشاء وقار،سلیم اکبر جرال ،مشتاق احمد کاشر،چوہدری خالد حسین ،ملک شوکت اعوان،ملک محمد سلیم ،ظفراقبال مرزا،احسن لطیف ،محمودالحسن ایڈووکیٹ ،یاسین تبسم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم راجہ ثاقب منیر کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایماندار اور فرض شناس آفیسر تھے انکی ناگہانی موت سے جوخلاء پید اہو گیا ہے وہ شاید صدیوں پر نہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی
ٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف انجینئر برقیات انتہائی دیانتدار ،ذمہ دار اور فرض شناس آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد میرپور ڈویژن میں نہ صرف بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف انجینئر برقیات انتہائی دیانتدار ،ذمہ دار اور فرض شناس آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد میرپور ڈویژن میں نہ صرف بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے بلکہ بڑے بڑے بجلی چورمگرمچھوں پر ہاٹھ ڈالااور کروڑوں روپے کی ریکوری کی کچھ لوگ انکی کردارکشی کر رہے ہیں جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار بھمبرکے شہریوں چوہدری طاہر ،چوہدری سلیمان اور تنویر صابر نے اپنے ایک بیا ن میں کیاانہوں نے کہاکہ چیف انجینئر برقیات منیر احمد قریشی دیانتداراور فرض شناس آفیسر ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے میرپور ڈویژن کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی پہنچانے اور عوام علاقہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اور بڑے بڑے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا ہے جس سے بوکھلا کر بعض لوگ الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوآرڈینیٹربرائے اٹلی چوہدری مختار احمدنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آج مظفرآباد میں پیپلزپارٹی کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوآرڈینیٹربرائے اٹلی چوہدری مختار احمدنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آج مظفرآباد میں پیپلزپارٹی کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا آزادکشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان بھر سے پیپلزپارٹی کے حقیقی ،نظریاتی اور جان نثار کارکنان بھرپور شرکت
کرکے پارٹی اور حکومت بچانے میں اہم کردار ادا کرینگے موجودہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور اسکی کا بینہ کے چند وزراء نے کرپشن اور لوٹ مار کرکے پیپلزپارٹی اور حکومت دونوں کو بدنام کر دیا ہے اور پیپلزپارٹی کے باعزت کارکنان کی عزت کا جنازہ نکال دیا ہے وزیر اعظم اور چند وزراء کرپشن اور لوٹ مار خود کرتے ہیں جبکہ بدم نام پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کو کرواتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکن کش پالیسیوں سے پیپلزپارٹی کے جیا لے ریا ست بھر میں ما یو س دیکھا ئی دیتے ہیں آج مظفر آبا د جلسہ عا م میں ریا ست بھر اور پا کستا ن میں مقیم مہا جر ین بھر پو ر شرکت کر کے جلسہ کو تا ریخی جلسہ بنا ئیں گے اور مو جو دہ کر پٹ حکومت پر عدم اعتما د کا اظہا ر کر کے جما عت اور حکومت دو نو ں کو بچا ئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم سے آراستہ قومیں ہی اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کر سکتی ہیں ان خیالات کااظہار نوجوان سیاسی و سماجی راہنما چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول برسالی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تعلیم سے آراستہ قومیں ہی اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کر سکتی ہیں ان خیالات کااظہار نوجوان سیاسی و سماجی راہنما چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول برسالی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کی صدارت حاجی چوہدری بہادرعلی نے کی جبکہ اس پر وقار تقریب کے مہمان اعزاز چوہدری ،عبدالغفور شاکر ،چوہدری محمد ارشادکویت ،چوہدری جاوید نمبردار اٹلی تھے تقریب کا آغاز تلاوت حمد و نعت سے ہوا سکول کے بچوں نے بڑے احسن انداز سے نعت ،تقرریں ،مزاحیہ خاکے ،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے کہاکہ ریڈ فاؤنڈیشن ایک منظم تعلیمی نظام ہے جس نے آزادکشمیر کے اندر تعلیمی انقلاب لانے میں بڑی جدوجہد کی ہے ریڈ فاؤنڈیشن کے اداروں کے اندر نہ صرف دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ قوم کے ان نونہالوں کی اسلامی نقطہ نظر سے تربیت اور کردار سازی پر بھی
بھرپور توجہ دی جاتی ہے آج جس اعتماد کیساتھ تمام بچوں نے سٹیج پر کاکردگی دکھائی یہ تمام اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے آخر میں انہوں نے سکول کے شاندا نتائج پر ادارہ کی پرنسپل اور تمام سٹاف کو مبارک باد پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ فاؤنڈیشن کے ETOظہیر عباس نے ریڈ فاؤنڈیشن آزادکشمیر کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی باقی مقررین میں چوہدری ظہیر احمد،محترمہ نازش خورشید ،چوہدری محمد یعقوب اور چوہدری صفدر حسین شامل تھے اس رنگا رنگ تقریب میں علاقہ بھر سے اہم شخصیات نے بھی شرکت کی چوہدری حبیب الرحمان ،چوہدری شاہ نواز ،محترمہ سفینہ وحید کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین نے شرکت کی آخر میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکسین شاہرات چوہدری محمد حنیف 3ہفتہ کے دورہ کنیڈا کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایکسین شاہرات چوہدری محمد حنیف 3ہفتہ کے دورہ کنیڈا کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت و مرکزی راہنما انجمن تاجراں بھمبر چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر مرحوم کی اچانک وفات پر ،حاجی چوہدری محمد اقبال کے بھائی ،چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ کے بہنوئی کی وفات پر اور تاجر راہنما راجہ التماس خان کی دادی محترمہ کی اچانک وفات پر مرحومین کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت و مرکزی راہنما انجمن تاجراں بھمبر چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر مرحوم کی اچانک وفات پر ،حاجی چوہدری محمد اقبال کے بھائی ،چوہدری گلزار احمد
ایڈووکیٹ کے بہنوئی کی وفات پر اور تاجر راہنما راجہ التماس خان کی دادی محترمہ کی اچانک وفات پر مرحومین کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے دعاصبروجمیل کی۔