الیکشن کمیشن سیاسی دبائو کا شکار ہو گیا ہے
Posted on March 5, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن سیاسی دبائو کا شکار ہو گیا ہے اب عوام کو شفاف الیکشن کی امید نہیں رہی۔الیکشن کمیشن نے ڈگری تصدیق میں پسپائی دکھائی جن کی ڈگریوں کی جعلی قرار دیا گیا انکے خلاف کوئی ایکشن نہیںلیا گیا۔
کرپٹ افراد کو الیکشن لڑنے وار پارلیمنٹ میں بیٹھے کا موقع دیا جارہا ہے ڈگری تصدیق نہ کرانے والے بھی مزے میں ہیں آرٹیکل 62,63کا نفاذ ہوتا نظر نہیں آتاپھر چوروں لٹیروں اور ڈیفالٹروں کی راہیں صاف کی جا رہی ہیں۔
عوام اس نام نہاد شفافیت سے کوئی امید نہ رکھیں۔ شہیر حیدر سیالو ی(رہنما انجمن طلبہ ء اسلام) اور حامد رضا قدری(صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایف ایٹ)نے طلبہ اجلاس میں اپنا موقف بیان کیا۔