وینز ویلا کے صدر ہوگو شاویز کی طبعیت مزید بگڑ گئی

Venezuela

Venezuela

کراکس(جیوڈیسک)کراکس وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی طبعیت مزید بگڑ گئی ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق پھیپھڑوں میں انفیکشن خراب ہو گیا ہے۔پھیپھڑوں میں انفیکشن خراب ہونے کی وجہ سے صدر شاویز کا مدافعتی نظام کمزور ہو گیا ہے ۔

58 سالہ شاویز18 فروری کو کیوبا میں چوتھی بار سرجری کروا کر ملک واپس لوٹے تھے۔ شاویز میں پہلی بار کینسر کی تشخیص 2011 میں ہوئی تھی ۔