سپریم کورٹ نے ایساف کنٹینرعملدرآمد کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔ ایف بی آرکو دو ہفتوں میں ملزمان سے رقوم کی وصولی کا حکم، آ ئندہ سماعت پر چیئرمین ایف بی آر کو ذاتی طور پر بھی پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔
ایساف کنٹینرعملدرآد کیس کی سماعت جسٹس گلزار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے ایساف کنٹینر عملدرآمد عبوری حکم نامہ سنایا۔ چئیرمین ایف بی آر کو کنٹینر ملزمان سے دوہفتوں میں وصولی کا حکم دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے میں کہا گیا ہے وصولی کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر ارشد حکیم آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ اس کیس میں ہزاروں کنٹینرز کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔