وینزویلا: دو امریکی سفارت کاروں کوملک چھوڑنیکا حکم

Venezuela

Venezuela

وینیزویلا(جیوڈٰسک)وینیزویلا کے نائب صدر نکولس مادورو نے فوری طور پر دو امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ امریکی سفارتکاروں نے وینیز ویلا کے فوجیوں پر جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔

نائب صدر کی جانب سے یہ حکم ایک ایسے موقع پر دیا گیا ہے کہ جب صدر ہیوگو شاویز کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بستر مرگ پر تھے۔ گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے میں بتایا کہ امریکی ملٹری اتاشی ڈیوڈ ڈیلموناکو اور ایک دوسرے سفارت کار کو وینیز ویلا کی حکومت اور فورسز کیخلاف الزامات عائد کرنے پر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پر ملک چھوڑنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز قابل احترام ہے ہم کسی کو اپنے فوجیوں کی ہتک کی اجازت نہیں دے سکتے۔ نائب صدر نے کہا کہ انہوں نے امریکی حکومت کو اپنے اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ وینیز ویلا کے دارالحکومت کراکس میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان گریگ ایڈمزنے وینیزویلا سے اپنے دو سفارتکاروں کی بیدخلی کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔