میاں اسد حفیظ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوامی طاقت سے ان ملک دشمن اوراقتدار کے بھوکے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے دم لیں گے
Posted on March 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
پیرمحل : میاںاسد حفیظ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوامی طاقت سے ان ملک دشمن اوراقتدار کے بھوکے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری اسدالرحمن سابق وفاقی وزیر مملکت پیرمحل میں کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سوئس بنکوں میں لوٹ مارکی جمع کروائی دولت میں ملوث موجودہ حکومت نے جہاں ملک کے اندر بسنے والے سترہ کروڑ پاکستانیوں کو مہنگائی ، بے روزگاری ، بھوک و افلاس اور مایوسیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں پہنچا دیا ہے۔
وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حکومت سے سخت مایوس ہوئے ہیں اور حکومت کی غیر موافق پالیسیوں اور عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری تو کجا ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی بھی سرمایہ کاری نہیں کر رہے پاکستان کے سترہ کروڑ عوام کو ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں اہل قیادت کا ساتھ دے کرلانا ہوگا تاکہ دہشت گردی کے نام پر پاکستان پر مسلط کی گئی۔
جنگ سے حکمت عملی سے نکلا جاسکے پوری قوم میاں محمدنوازشریف کی طرف دیکھ رہی ہے،مسلم لیگ(ن)اور میاں برداران ہی ملک اور قوم کو اتحادی ٹولے کی لوٹ مار سے نجات دلا سکتے ہیں اس موقع پر حکیم محمد رفیق ارشد، اسر ار احمد پھلوری ،میاں اسد حفیظ ، مشتا ق احمد سعیدی ، چوہدی امان اللہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔