کراچی کی خبریں 05.03.2013

کراچی (این این اے)
سندھ میں علما ء کرام کے مثبت رد عمل سے فرقہ واریت کی آگ لگانے والے مایوس ہوئے ۔ محمد اسلم غوری
سائیں حسین شاہ، سید حاجن شاہ، عباس ٹاون پر حملے اور خالد سومرو کے گھر پر فائرنگ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ترجمان جے یو آئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
05 مارچ2013: پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے حکومتی وزیروں اور مشیروں کی طرف سے کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا رخ پنجاب کی جانب
کراچی : 05 مارچ2013: پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے حکومتی وزیروں اور مشیروں کی طرف سے کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا رخ پنجاب کی جانب موڑنے کی بھونڈی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں شامل لوگ ہی ملک میںلاقانونیت اور دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار ہیں. وفاقی وزیر داخلہ اور صوبائی وزیر اطلاعات کو اگر کوئٹہ اور کراچی میں پیش آنے والے واقعات کا پیشگی الہام ہو گیا تھا تو انہوں نے اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کیں؟ اگر حکمران ٹولے کی رہائش گاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر سیل کیا جا سکتا ہے تو ملک کے اعلی ترین مفاد اور معصوم شہریوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے کوئٹہ اور کراچی کو بھی ریڈ زون قرار دے کر دہشت گردوں کے داخلے کو روکا جا سکتا تھا لیکن حکمران کراچی اور کوئٹہ کے حالات کا ملبہ پنجاب حکومت پر ڈال کر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں.مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات پر کنٹرول پانے میں ناکامی کے بعد ہی حکمرانوں کو

کی تعمیر نہیں اقتدار کو طول دینے کے لئے تخریب کا ہے. اٹھارہ کروڑ پاکستا نیوں کے نجی معاملات کی خبریں رکھنے والے وزیر داخلہ کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے ذمہ دار مٹھی بھر عناصر کی تلاش میں کیوں ناکام ہیں؟پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوںکا ایمان ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے. ملک میں کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے. عوام نے اپنی رائے دے دی ہے کہ پاکستان بچانا ہے تو میاں محمد نواز شریف کو اقتدار میں لانا ہوگا. چاروں صوبوں کی سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت، مختلف اداروں کے گیلپ پول اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کا مستقبل مسلم لیگ(ن) اور میاں

محمد نواز شریف کے ساتھ وابستہ ہے. سانحہ عباس ٹائون کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن عباس ٹائون کی دہشت گردی سمیت ملک میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار حکمران ہیں جو دہشت گردی کے واقعات کی پیشگی اطلاعات رکھنے کے باوجود چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں .پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان سانحہ عباس ٹائون کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (این این اے)
ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر کے اپنے اصل دشمن کو پہچانیں ۔ ڈاکٹر فوزیہ
عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ میں سانحہ عباس ٹاون کے سلسلے میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (این این اے)

سانحہ عباس ٹاون کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے۔

پاسبان یہ ایک قومی سانحہ ہے یہ نقصان پوری امت مسلمہ اور تمام پاکستانیوں کا ہے
سانحہ عباس ٹاون کے تمام متاثرین کو بلا تخصیص یکساں امداد فراہم کی جائے۔

مستعفی ہو جانا چاہئے تھے لیکن موجودہ حکمران ٹولے کا ایجنڈہ ملک