چوہدری عابدرضا کوٹلہ کو105اور پی پی115سے کامیاب کرائیں گے،چوہدری عتیق الرحمن،چوہدری ظفر اقبال

کھاریاں(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو حلقہ این اے ایک سو سات اور پی پی ایک سو پندرہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے،میاں برادران نے چوہدری عابد رضا کو حلقہ این اے ایک سو سات کا ٹکٹ جاری کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری عتیق الرحمن،چوہدری ظفر اقبال نے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ میاںبرادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چوہدری عابد رضا کو این اے107سے ٹکٹ دیا اور صحیح معنوں میں چوہدری عابد رضا ہی اس حلقہ کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں۔