کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ زیر تعمیر 11000 روڈکامعائنہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہاکہ حق پرست قیادت ملک کے ہر کونے میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اور حق پرست قیادت ہمیشہ سے خدمت برائے انسانیت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت اور ان کے ویژن پر عمل کر رہی ہے۔
جن کی خصوصی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے علاقائی ترقیاتی کا موں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلانے کیلئے شب و روز کو شاں ہیںاس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں کرائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ حق پر ست قیادت گلیوں اور محلوں کی سطح پر علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے زریعے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز تک ممکن بنانے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں حق پرست رکن اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ ٹاؤن میں جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے اورٹاؤن کی ترقی کیلئے کسی بھی قسم کی مدد کیلئے تمام حق پرست نمائندے شب وروز آپ کے درمیان موجود ہیں۔
عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر رابطہ میں ہیںاس موقع پر ان کے ہمراہ طارق مغل اور کورنگی زون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔