اپر اورکزئی(جیوڈیسک) اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 12شدت پسند ہلاک ہوگئے ،بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپراورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ غنڈہ میلہ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
فورسز کی کارروائی میں 5شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر علاقہ نادر میلہ میں سیکیورٹی اہلکار گشت پر تھے کہ بارودی سرنگ کا زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک آفیسر سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7شدت پسند ہلاک اور متعدد د زخمی ہوگئے۔