کینیا(جیوڈیسک)کینیا میں گذشتہ روز ووٹروں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر انتخابات میں بھرپور حصہ لیا۔ انتخابات کے دوران فسادات کے خطرے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے حقِ رائے دہی کیلئے گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کیا۔
ووٹنگ صبح چھ بجے شروع ہوئی اور لوگ اس سے پہلے ہی ڈھول اور باجے لیکر وہاں موجود تھے۔ صدارتی امیدوار، وزیرِ اعظم رائلہ اودنگا اور ان کے نائب اوہارو کینیاتا نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان انتخابات میں دوہزار سات کی طرح کوئی خون خرابہ نہیں ہوگا۔تاہم الیکشن سے چند گھنٹے قبل علیحدگی پسندوں کے حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ بعض علاقوں میں پولنگ شروع ہونے میں معمول سے ذیادہ تاخیر دیکھی گئی۔
نیواشا میں جہاں دوہزار سات کے انتخابات سے قبل خونی تصادم ہوا تھا وہاں کھلے ٹرکوں میں پولیس کی بھاری نفری گشت پر تھی۔ دو ہزار سات کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر فسادات ہوئے تھے۔ صرف ایک علاقے میں دو سو افراد ہلاک ہوئے تھے اور ایک لاکھ افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔