مردان(جیوڈیسک) مردان میں گورنمنٹ گرلز اسکول کی عمارت میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق کٹی گڑی کے علاقے محمد اکرم خان کلئے میں گورنمنٹ گرلز اسکول کی عمارت میں نامعلوم شدت پسندوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
جس کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔