پاکستان بچانے کیلئے فوج کا کردار ناگزیر ہوچکا ہے عمران چنگیزی
Posted on March 7, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی (جیوڈیسک) دہشتگردی اور تشدد کی وارداتوں میں تیزی کرپشن کی وجہ سے مکمل طور پر بگڑا ہوا انتظامی نظام اداروں کی ناقص کارکردگی تباہ حال معیشت اور سیاسی اختلافات کے ساتھ مسلکی منافرت کی وجہ سے پر امن انتخابات کا انعقاد یقینی دکھائی نہیں دیتا اور اگر اصلاح احوال کے بغیر جمہوریت کے نام پرعجلت مندانہ انتخابات کا ڈرامہ رچاکر اقتدار مافیا کو لوٹ مار کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کی گئی تو خدشات ہیں کہ ان انتخابات میں جو خونریزی ہوگی۔
اس میں بہنے والا انسانی لہو جمہوریت کی راہیں مسدود کرکے پاکستان میں آمریت کا سبب بن جائے گا ۔نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے آرگنائزر عمران چنگیزی نے کہا کہ صرف باہمی اعتمادو تعاون سے ہی پاکستان کو موجودہ مشکلات سے نکالا جاسکتا ہے اور چونکہ فوج پاکستان کی سلامتی کا ضامن ادارہ ہے اسلئے موجودہ حالات میں فوج پر اعتماد کرکے معاملات اس کے حوالے کرنا مشاورتی عمل میں اسے شامل کرنا اور اس سے تجاویز طلب کرنا ناگزیر ولازم ہوچکا ہے۔
مگر مختلف حلقوںکی جانب سے اپنے اپنے مفادات و تحفظات کے تحت آئین کے نام پر اس بات سے انکار خدشات کو ممکنات میں ڈھالنے کے اسباب پیدا کرتادکھائی دے رہا ہے۔