اجمیر شریف (جیوڈیسک)وزیراعظم راجا پرویز اشرف اپنے اہلخانہ کے ساتھ نجی دورے پر نو مارچ کو اجمیر شریف حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پرویز اشرف کا دورہ مکمل طور پر مذہبی مقاصد کے لئے ہے۔کسی بھی قسم کی سیاسی بات چیت نہیں ہو گی۔وہ سیدھے اجمیر شریف جائیں گے جہاں راجستھان کے گورنر ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے مزار پر حاضری دیں گے۔
راجھستان کی پولیس نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے دورے کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔