پاکستان (جیوڈیسک)پاک بحریہ کیسربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کثیرالقومی بحری مشقوں امن تیرہ کامعائنہ کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل آصف سندیلہ نے کہا کہ بحری مشق امن میں شرکت کرنے والی بحری افواج کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور کھلے سمندروں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت ِ عملی وضح کرنے میں مدد ملے گی۔چین کے بحری جہاز کے دورے کے موقع پر ایڈمرل سندیلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیا ن دوستی کے دیرینہ مراسم قائم ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہونگے اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے میں باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔ انہوں نے جہازوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور کثیر الملکی مشق میں ان کی شرکت کو سراہا۔نیول چیف نے دوست ممالک بشمول ترکی، چین، متحدہ عرب امارات، ملائشیا، سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور اٹلی کے جہازوں کا دورہ کیا جہاں انہیں مشق میں شریک بحری افواج کی آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔