واشنگٹن(جیوڈیسک)دنیا کی واحد سپرپاور امریکا میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ایک کروڑ سترلاکھ امریکی بچوں کو تین وقت کھانا میسر نہیں ہوتا۔مجموعی عالمی پیداوارمیں تقریبا ایک چوتھائی حصہ صرف امریکا کا ہے لیکن یہاں لاکھوں بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکامیں چار کروڑ ستر لاکھ خاندانوں کے ہاں کھانا نہیں پکتا اور وہ خیراتی کھاناکھاتے ہیں۔
ہرپانچ میں سے ایک بچہ کسی غذائی امدادی پروگرام کے تحت ملنے والا کھانا کھاتا ہے۔بیشتر بچوں کو ملنے والا کھانا انتہائی ناقص ہوتا ہے۔امریکی صدر اوبامانے کم ازکم اجرت نوڈالرفی گھنٹہ کرنے کااعلان کیا ہیتاہم اس کے باوجود غربت کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔