بگرام جیل کا مکمل کنٹرول اگلے ہفتے افغان حکام سنبھال لیں گے : کرزئی

Karzai

Karzai

افغان(جیوڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ تین ہزار قیدیوں سمیت متنازعہ بگرام جیل کا مکمل کنٹرول اگلے ہفتے افغان حکام سنبھال لیں گے۔کابل: (دنیا نیوز) افغان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہا امریکا نے جیل کی تحویل کے معاہدے پر عمل نہ کیا۔

امریکا نے گزشتہ برس مرحلہ وار جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن چھ سو قیدی انکے حوالے نہیں کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انکے علم میں ہے کہ جیل میں کچھ قیدی بے گناہ ہیں وہ انہیں رہا کر دیں گے چاہے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑے لیکن نہتے افغان شہریوں کے قاتلوں اور بم دھماکے کرنے والوں کو سزا ملے گی۔