آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدر زردای سے ملاقات

Zardari Kayani

Zardari Kayani

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل کیانی اور صدر زرداری کے درمیان ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

اس سے پہلے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور انہوں نگراں حکومت سے متعلق ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے صدر کو بتایا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے تمام سیاسی قائدین سے مشاورت جاری ہے اور جلد نگراں حکومت کا اعلان کردیا جائیگا۔