اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 13شدت پسند ہلاک

Orakzai

Orakzai

اپر اورکزئی (جیوڈیسک)اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیوں میں 13شدت پسند ہلاک ہوگئے، کارروائی میں شدت پسندوں کے 6ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں اوت میلہ اور مندر میلہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

کارروائی میں شدت پسندوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5شدت پسندہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شدت پسندوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔