اسامہ کے داماد پر امریکی شہریوں کوہلاک کرنیکی سازش کے الزامات عائد

Osama

Osama

واشنگٹن (جیوڈٰسک)امریکا نے اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابوغیث پر امریکی شہریوں کوہلاک کرنیکی سازش کے الزامات عائد کر دیے۔ اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابوغیث کو نیویارک کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر سلیمان ابوغیث پر امریکی شہریوں کوہلاک کرنیکی سازش کے الزامات عائدکئے گئے۔

امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ طور پر سلیمان ابو غیث القاعدہ کے ترجمان کے طو ر پر کام کرتے رہے ہیں۔ اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان کوسی آئی اے نے اردن سے گرفتارکرکے امریکا منتقل کردیا تھا۔