کراچی : رکن صوبائی اسمبلی سندھ عامر معین پیر زادہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ کورنگی ناصر کالونی میں نئے تعمیر ہونے والے اسکول کا جائزہ لیا جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس کا افتتاح جلد کیا جائیگا اس موقع پر طارق مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی سندھ عامر معین پیر زادہ نے کہا کہ درسگاہوںکو ترقی دینے اور طالب علموں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور کوشش کی جائیگی کہ کورنگی کے تمام تعلیمی اداروں کا معیار بہتر ہو انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تو وہ ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ملک و قوم کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کیلئے اپنے ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہوگا اور تعلیم عام کرنا ہوگی کیونکہ طالب علم مستقبل کا سرمایہ ہوتے ہیں ملک میں جاگیر درانہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ نوجوانوں کو علم کے زیور آراستہ کر کے ہی پوارا کیا جاسکتاہے اور حکومت یقینا معاشرے میں ان کو بہترمستقبل فراہم کرنے کیلئے تعلیم کی بنیادی سہولتوں فراہم کرنے کی کوشش کرر ہی ہے۔
تاکہ مستقبل میں آج کے بچے مکمل شخصیت بن کر سامنے آئیں اور ملک و قوم کی بہتر طور پر خدمت کرسکیں رکن صوبائی اسمبلی سندھ عامر معین پیر زادہ نے مزید کہا کہ امیر وغریب کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے ذریعے ہی تعلیمی نظام میں اصلاحات لاکر نہ صرف تعلیمی معیار بلکہ درسگاہوں کو اعلیٰ معیاری درسگاہ بنا یاجائے گاتعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منز لوں کو عبور کر سکتی ہیں موجودہ دور کا تقا ضا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا جائے معیاری تعلیم ہی ملکی خوشحالی کا ضامن ہے تعلیم معیار کو پروان چڑھانے ،تعلیمی اصلاحات اور معیاری طالب علم کو سہولت کی فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ذمہ داری ہے ۔