ڈیونیڈن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے253 رنز کی برتری حاصل کرلی

New Zealand

New Zealand

نیوزی لینڈ(جیوڈیسک)ڈیونیڈن ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف سات وکٹوں کے نقصان پر چار سو دو رنز بنالئے۔ کیوی ٹیم کو انگلینڈ پر دو سو ترپن رنز کی برتری حاصل ہے۔

ڈیونیڈن ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو اکتیس رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو گزشتہ مجموعے میں ستائیس رنز کے اضافے کے بعد پیٹر فل ٹن پچپن رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ جس کے بعد رتھرفورڈ نے کین ولیمسن کے ساتھ مل کر اسکور میں اکیانوے رنز کا اضافہ کیا۔ ولیمسن چوبیس رنز بناکر پنیسر کا شکار بنے۔ روس ٹیلر اکتیس اور برونلی ستائیس رنز بناکر پویلین لوٹے۔ رتھرفورڈ ایک سو اکھتر رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اینڈریسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر چار سو در رنز بنائے ہیں اور اسے انگلینڈ پر دو سو پنتیس رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کپتان برینڈن مککلم چوالیس اور بروس مارٹین سترہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔جیمز انڈریسن نے چار اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔