کراچی(جیوڈیسک)کراچی صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ، انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کو امن و امان کی صورتحال خراب کرکے انتخابی عمل متاثر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر زرداری نے وزیراعلی ہاوس کراچی میں امن امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر حکام نے صدر مملکت کو سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال، سانحہ عباس ٹاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
صدر زرداری نے دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف مربوط کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔ صد ارتی ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سانحہ عباس ٹان کے متاثرین کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کی امداد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔