فی تولہ سونے کی قیمت دوسری بار60ہزار روپے سے نیچے آگئی

Gold

Gold

پاکستان (جیوڈٰیسک)ایک ماہ کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت دوسری بار ساٹھ ہزار روپے سے نیچے آگئی۔عالمی اور مقامی منڈی میں سونا مزید سستا۔ قیمتیں آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

سونے میں سے سرمایہ کاری نکالنے کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالر ک ہوکر 1578 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اس طرح پاکستان میں فی تولہ سونا 250 روپے مزید سستا ہوکر انسٹھ ہزار نو سو پچاس روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کے بھا 215 روپے کی کمی سے اکیاون ہزار تین سو پچیاسی روپے رہے۔۔