نئی دلی(جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے آگسٹا اسکینڈل میں ایس پی تیاگی کا نام ایف آئی آر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے اٹلی کی آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کو ٹینڈر کے عمل میں شامل کرنے کے لئے ایس پی تیاگی نے اپنے رشتے داروں، سنجیو اور ڈوکسا تیاگی سے بھاری رشوت لی۔
رپورٹ کے مطابق سنجیو اور ڈوکسا نے جعلی انجینئرنگ کنٹریکٹس کے ذریعے ماریشس اور تیونس میں بھاری کک بیکس وصول کئے اور اس میں فضائیہ کے سابق سربراہ کو بھی بھاری رقم ادا کی گئی۔