بالی ووڈ (جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل نے کہا ہے کہ خواتین ابھی بھی مختلف اخلاقی و معاشرتی برائیوں سے شدید متاثر ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل نے کہا ہے کہ خواتین ابھی بھی مختلف معاشرتی و اخلاقی برائیوں سے متاثر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہی گل نے کہا کہ آج بھی خواتین جب اپنی مرضی کرنا چاہتی ہیں تو انہیں یا تو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے یا خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم صاحب، بیوی اور گینگسٹر میں انہوں نے جو کردارادا کیا ہے۔
اس میں وہ اپنے شوہر سے بے پناہ محبت کرتی ہیں لیکن پھر اسے ہر ایک کی طرف سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے اور انہیں آئے روز زیادتیوں کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔