ملک میں سیاست کو تجربہ گاہ بنا نے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دیںگے،روحیل اکبر
Posted on March 9, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان میںسیاست کو تجربہ گاہ بنا نے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مستر د کر دیںگے اور پیسے کے بل بوتے پر سیاست کر نے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک دفعہ پھر گمراہ کرنے کیلئے پر انے چہروں نے جال بچھانا شروع کر دیا ہے، جاگیر داروں اور نوابوں نے قوم کو طبقوں میں تقسیم کر کے ان سے ووٹ حاصل کرکے اقتدار کی راہیں ہموارکرکے انہیں محرومیوں کے شکار کردیا۔
آج حکمران تو ہیں لیکن قوم کے سامنے قیادت موجود نہیں نادان اوربدعنوان حکمران عوام کونہیں اپنے آپ کوبیوقوف بنارہے ہیں۔وہ دھونس دھاندلی کے بل پرمینڈیٹ ہائی جیک کرنے کاخیال دل سے نکال دیںنام نہادجمہوری حکمرانوں کارویہ اورروش شرمناک اورقابل مذمت ہے عوام سانپوں کو دودھ پلا کر انہیں اژدھا نہ بنائیں بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں محرومیوں کا شکار کرنے والے ابن الوقت حکمرانوں کا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج وطن عزیزمیں بائیس بائیس گھنٹے بجلی کی لودشیڈنگ ہورہی ہے ناہل حکمرانوں نے گزشتہ پانچ برسوں میںسوائے اپنی عیاشی اور شاہانہ اندازحکمرانی کے کوئی کام نہیں کیا۔
جس کی وجہ سے آج حالت یہ ہے کہ ملک میں ساراسار دن بجلی غائب رہتی ہے ملیں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں مزدور بے روزگار ہوگئے ان حکمرانوں نے عوا م کے ووٹ حاصل کرکے اقتدار حاصل کیا مگر ان کے لیے تعلیم صحت بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں پسماندگیوں کا شکار رکھا 65سال اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کی قسمت نہیں بدل
سکے وہ آئندہ کیا خدمت کریں گے اب عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کا وقت گذرچکا عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کریں گے۔