ہنگری کی پاکستان کیساتھ معاشی روابط بڑھانے کی خواہش

Hungarian Pakistan

Hungarian Pakistan

ہنگری(جیوڈٰیسک)ہنگری کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ معاشی روابط کو فروغ دینا چاہتی ہے، ہنگری تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ملک ہے

.
اسلام آباد پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر اسٹوان سزابو نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین مثالی تعلقات ہیں لہذا دونوں ممالک کے مابین تجارت میں مزید بہتری لانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں 1.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جبکہ اس وقت دونوں ممالک کی باہمی تجارت 56 ملین ڈالر ہے۔ اسٹوان سزابو نے کہا کہ ایم او ایل ہنگری کی ایک بہت بڑی کمپنی ہے جو کہ پاکستان میں تیل کے شعبوں میں کام کر رہی ہے اور پاکستان کی 14 فیصد توانائی کی ضروریات پوری کر رہی ہے۔

اور اس کے علاوہ تقریبا 600 لوگوں کو روزگار بھی مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنگری کی حکومت ایم او ایل پاکستان کے تعاون سے خبیر پختونخوا میں ایک سکول بھی قائم کرنا کا ارادہ رکھتی ہے جس سے وہاں کے بچوں کو معیاری تعلیم اور ان کے مسقبل کو روشن بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزہ کے لئے پاکستان میں موجود ہنگری سفارتخانے کو درخواست دی جا سکتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہنگری کے دورہ کے بعد ہی شنگن ریاستوں کا دورہ کیا جا سکے گا۔