جے پور(جیوڈیسک)جے پور وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھارت کے شہر جے پور پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم اہل خانہ کے ہمراہ اجمیر میں خوجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دیں گے۔
وزیر اعظم کا یہ دورہ خالصتا نجی ہے اس لئے دورے میں کسی بھارتی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گے تاہم بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید ان کے اعزاز میں جے پور میں ظہرانہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ اجمیر سے قبل متضاد اطلاعات تھیں کہ اجمیر شریف میں درگاہ کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں خوش آمدید نہیں کہا جا ئے گا تاہم خواجہ معین الدین چشتی کے مزارکی انتظامیہ کااب یہ موقف سامنے آیا ہے کہ ا نتظامیہ تمام آنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔