تلہ گنگ کی خبریں 09.03.2013

ناموس رسالت و ناموس صحابہ و اہلبیت کے تحفظ اوردین اسلام کی سربلندی کیلئے ہر میدان میں پورے اتریں گے

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)ناموس رسالت و ناموس صحابہ و اہلبیت کے تحفظ اوردین اسلام کی سربلندی کیلئے ہر میدان میں پورے اتریں گے۔مفتی امان پر جھوٹا مقدمہ خارج کرکے انھیں جلد رہا کیا جائے،صاحبزادہ عبدالجلیل،صاحبزادہ خواجہ سعید احمد کندیاں و دیگر مقامی علماء کا ضلعی انتظامیہ،آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پر زورمطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ فاطمة الزہرا کے مہتمم مجاہد اسلام امن کے پیکرحضرت مولانا مفتی امان ا صاحب کو ضلعی انتظامیہ نے بلا جواز گرفتار کر لیا اوران پر جھوٹا مقدمہ دائر کردیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے صاحبزادہ مولانا عبدالجلیل میانوالی،صاحبزادہ خواجہ سعید احمد کندیاں، مولانا عثمان علی میانوالی،مفتی شیر خان لاوہ ،مفتی آصف لاوہ ،مفتی اشرف چکڑالہ، صاحبزادہ عبدالباسط،قاری نورمحمد آصف،قاری عبدالقدوس ،مولانا اکرام اجامعہ الیاسیہ،مولانا جہانگیر ،مولانا عابد ، مولانا عبیداچکڑالہ،مولانا عمر فاروق ،مولانا عبدالرئوف لاوہ،مولانا محمد یونس رکھی،مولانا محمد اسحٰق ڈہوک پنڈی،قاری امیر خان پنڈی،مفتی حفیظ ،مولانا عبد الحمید کلری، صوفی نورمحمد ،مولانا احمد نواز چکڑالہ،حاجی دوست محمد لاوہ و دیگر نے ضلعی انتظامیہ،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مفتی صاحب پر جھوٹا مقدمہ خارج کرکے انھیں فی الفور رہا کیا جائے تاکہ علاقہ کا امن و امان خراب نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے”اجالا پروگرام” کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پچنند کے 42زہین طلباء میں سولر لیمپ تقسیم کیئے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے”اجالا پروگرام” کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پچنند کے 42زہین طلباء میں سولر لیمپ تقسیم کیئے گئے اس حوالہ سے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول پچنندمیں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل پیر معین الدین شاہ چشتی تھے جبکہ پروفیسر خالد محمود خالد نے تقریب کی صدارت کی۔ کلاس نہم میں 60فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 42طلباء میں سولر لیمپ تقسیم کیئے گئے جن پر تقریباََ 22 لاکھ روپے اخراجات بنتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک محمد بشیر سیالوی، سابق پرنسپل ملک شجاعت علی خان، سابق پرنسپل الحاج عبداللہ سمیت معززین علاقہ، بچوں کے والدین، طلباء سمیت جملہ سکول اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول پچنند فیاض احمد طاہر، پروفیسر ملک خالد محمود، پیر معین الدین شاہ چشتی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں علمی میدان میں اپنے سکول و اساتذہ سمیت والدین کا نام روشن کرنے کے لیئے طلباء سے آگے بڑھنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی پہچان ڈگریوں، سرٹیفکیٹ سے نہیں بلکہ اچھے اخلاق و کردار سے ہوتی ہے۔ اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کریں اس موقع پر مقررین نے سکول پرنسپل سمیت ساتذہ کی محنت کی تعریف کی۔ پرنسپل فیاض احمد طاہر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیم دوست پالیسی کو بے حد سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک محمد رفعت حیات نے سر انجام دیئے۔ واضح رہے کہ تحصیل تلہ گنگ میں مذکورہ سکول کے 60فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء اور سولر لیمپ کے حصول کے لیئے 42طلباء کی وجہ سے تیسرا نمبر رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرنٹ لگنے سے موضع جھٹ کے رہائشی غلام رسول کے دو اونٹ مر گئے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) کرنٹ لگنے سے موضع جھٹ کے رہائشی غلام رسول کے دو اونٹ مر گئے،تفصیلات کے مطابق پچنند کے نواحی علاقے جھٹ کے رہائشی غلام رسول عرف گلایا گزشتہ دنوںاپنے پانچ اونٹوں کے ساتھ کنہٹ سے گزر رہا تھا کہ اچانک بجلی کے کھمبے کے قریب سے گزرتے ہوئے اس کے آگے چلنے والے دو اونٹ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی مر گئے جبکہ غلام محمد کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے بقیہ اونٹوں کی جان بچائی اس دوران مجھے بھی کرنٹ لگا لیکن خوش قسمتی سے بچ گیا۔ غلام رسول کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ واپڈا کی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے لیکن وہ اس نقصان پر صبر بجا لائے ہوئے ہے۔ غلام رسول نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اونٹ پالنے کا شوق اسے بچپن سے تھا اور 10سال کی عمر سے ہی اونٹ پال رہا ہوں۔ غلام رسول انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کررہا ہے اس کی کوئی اولاد نہیں وہ اور اس کے باقی بچ جانے والے اونٹ ہی اس کے زندگی کے ساتھی اور اس کا سرمایہ ہیں جبکہ چھوٹا سا زمین کا ٹکڑا ہے جہاں سر چھپانے کے لیئے ایک خستہ حالت مکان ہے جس میں اکیلا زندگی بسر کررہا ہے۔ حکومت پنجاب سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے بے آسرا افراد کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرتے ہوئے زندگی بسر کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک عبدالمجید چٹھہ نے کہاہے کہ رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہوراعوان نے پہلی بارعلاقے کے مسائل حل کئے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) اورتلہ گنگ کے علاقہ جنوبی تراپ چٹھہ کے نوجوانو ںکے رہنما ملک عبدالمجید چٹھہ نے کہاہے کہ رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہوراعوان نے پہلی بارعلاقے کے مسائل حل کئے اورعوام کوجدیدسہولتو ںکی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت سے کروڑروں روپے کی گرانٹ لائی اورریکارڈترقیاتی کام کرائے جس کی تحصیل لاوہ کے دوردرازعلاقوں میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارجنوبی تراپ موضع چٹھہ میں نوجوانوں کی ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک ظہوراعوا ن نے علاقے کے مسائل حل اورسہولتیں فراہم کیں ۔ملک عبدالمجید نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاںنوازشریف نے سردارممتازٹمن کوٹکٹ دیاجس پروہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے لیکن ممتازٹمن نے علاقے کی ترقی کی بجائے اپنی سابق پارٹی کے لوگوں کونوازااورمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کونظراندازبھی کیاجس سے ہمارے کارکنوں میں مایوسی پھیلی ۔انہوں نے کہاکہ سردارممتازٹمن ایک ان پڑھ آدمی ہے اس کوعوام کے مسائل سے کبھی بھی عوام
کے مسائل سے کبھی بھی دلچسپی نہ رہی اورنہ ان کواب بھی مسلم لیگ(ن)کی عام انتخابات کے بارے میں کوئی فکرہے ۔ملک عبدالمجید نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاںنوازشریف اورپنجاب حکومت میں وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے جمہوری اورترقیاتی دورکوپاکستا ن کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ میری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں نوازشریف اوراعلی قیادت سے اپیل ہے کہ عام انتخابات میں حلقہ این اے61 سے مسلم لیگ(ن) کے ویژن پرپورااترنے والے فرد کو جبکہ پی پی 23میںملک ظہور انور کوٹکٹ دیاجائےـملک عبدالمجید نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 23کے عوام ملک ظہورانورکے ساتھ ہیں اورانکے عوام دوستی اورانکے ریکارڈترقیاتی کام ایک بارپھران کی کامیابی کے ضامن ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ملک ظہوراعوان نے لوگوں کوان کاحق انکی دہلیزتک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ ملک ظہوراعوان نوجوا ن نسل کی آوازہیں اورنوجوان نسل ملک ظہوراعوان کو ایک بارپھربھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔