یپلزپارٹی کی حکومت آزاد خطہ کے عوام کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے
Posted on March 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت آزادخطہ کے عوام کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے محکمہ زراعت اور امورحیوانات کے تحت ایگری بزنس اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کیلئے عوام کو بلاسود قرضے دینے کی سکیموں کا اجراء کیا جا چکا ہے ایگری بزنس اور لائیوسٹاک میں بلاسود قرضے دینے سے آزادکشمیر کے اندر ڈیڑھ سے دو ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
محکمہ زراعت زمینداروں کو بھرپور ریلیف دے رہا ہے زمینداربھی دیانتداری سے محنت کریں اور ان سکمیوں سے خود بھی اور علاقہ کو بھی فائدہ دیں ان خیالات کااظہار آزادحکومت کے وزیر زراعت و امور حیوانات سردار اختر ربانی نے بھمبرمیں زمینداروں اور میڈیا کے نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے پلیٹ فارم سے آزادکشمیر کے اندر ایگری بزنس کیلئے بلاسود قرضے دینے کی سکیم لانچ ہو چکی ہے جس کا 5مارچ کو مظفرآباد اور 8 مارچ کو میرپور میں اجراء ہوا اور اب دیگر اضلاع کے اندر بھی اس سکیم کو لانچ کیا جا رہاہے۔
ایگری بزنس سکیم میں زراعت سے متعلقہ کاموں میں جن میں زمین کو ہموار کرنا باغبانی ،سبزیاں اجناس کی کاشت،زرعی مشینری شامل ہیں کیلئے آزادجموں وکشمیر بنک سے محکمہ زراعت کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت بنک ایگری بزنس کیلئے زمینداروں کو قرضے دے گا جس کا مارک اپ محکمہ زراعت دے گا جس میں دو لاکھ کے قرضے شخصی ضمانت پر ،زمین ،مکان ،دوکان،سونا ،پرائز بانڈاور بنک گارنٹی کے عوض دیے جائیں گے جس کو ہر 6 ماہ بعد قسط کی شکل میں واپس کرنا ہو گا۔
ایگری بزنس کیلئے ہر ضلع کے اندر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں جو لوگ معیار پر پورا اتریں گے انہیں پراسیس کے بعد بنک سے قرضہ مل جائے گا سردار اختر ربانی نے کہاکہ اس کے علاوہ محکمہ امور حیوانات کے تحت بہت جلد آزادکشمیر میں لائیو سٹاک کیلئے بلاسود قرضے دینے کی سکیم بھی شروع کی جارہی ہے جسکے تحت ڈیری فارم ،پولٹری ،فش فارم ،شیپ اینڈ گوٹ فارم کیلئے بلاسود قرضے دیے جائیں۔
گے انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبرآزادکشمیر کا واحد ضلع ہے جو زرعی پیدا وار کیلئے موضوع ترین علاقہ ہے اگر اس علاقے پر توجہ دی جائے تو پورے آزادکشمیر کی زرعی ضروریات کو یہاں سے پورا کیا جاسکتا ہے بھمبرکے اندر کم خرچ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت اور امور حیوانات عوام کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اب عوام کی دیانتداری سے محنت کریں اور ان سکمیوں سے فائدہ اٹھائیں اس موقع پر DGزراعت طارق مسعود بھی موجود تھے۔