اردن کی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، ممبران میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی

Jordan House

Jordan House

اسمبلیوں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی اب کوئی انوکھی بات نہیں رہی، لیکن اردن کی اسمبلی میں تو ایک رکن بالکل بے قابو ہی ہوگئے۔ اردن کی اسمبلی میں ایک اپوزیشن رکن نے وزیراعظم عبداللہ Ensour پر کرپشن کے الزامات کیا لگائے۔

اسمبلی مچھلی بازار بن گئی اور وزیراعظم کے حامی بپھر گئے۔ پہلے تلخ کلامی اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ایک رکن کو اتنا غصہ آیا کہ مخالفین کو مارنے دوڑے تاہم ان کے ساتھیوں نے کسی طرح انہیں روک ہی لیا۔