پیرمحل کی خبریں 09.02.2013

میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈرہیںجو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈرہیںجو ملک کوبحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میاںمحمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دے گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر چوہدری اسدالرحمن سابق وفاقی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید علی رضا شاہ نے چک 721گ ب میں92.487ملین کی لاگت سے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعدعوام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔چوہدری اسدالرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں کامیاب ہو کر ملک وقوم کی تقدیر بدل دیگی۔ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں اور وہ ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے۔ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے اور تعلیم کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے دانش سکول پراجیکٹ ، لیپ ٹاپ سکیم، آشیانہ سکیم اور اجالا پروگرام کو سنہری لفظوں سے لکھا جائے گا۔میٹروبس سروس وزیراعلیٰ کا عظیم کارنامہ ہے مخدوم سید علی رضا شاہ نے کہا میرا حلقہ میں وزیر اعلی پنجاب نے گرلز ڈگری کالج دے کر علاقہ پر بہت بڑا احسان کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ کے عوام مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ ملک و قوم اور علاقہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہو سکے۔انہوں نے کہااگر عوام بجلی کے اندھیروں او رکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں تو اپنے ووٹ کے ذریعے نواز شریف کواقتدار میں لانا ہوگا جنہوں نے ملک کو ٹھوس معاشی پالیسیاں دیںکر پشن کا خا تمہ مسلم لیگ (ن) کی اولین تر جیح ہے پا کستانی قو م کو اندھیر و ں سے نکا لنے کا عز م مصمم بنیا دی اصو ل میں شا مل ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے طلباوطالبات، کسانوںکی خوشحالی اور محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام دیئے ہیں آ ئندہ
الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن)کے ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔ اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، حاجی شفقت رسول، چوہدری ناصر، حاجی منیر احمد، میاں اسد حفیظ، مشتا ق احمد گرو، ارشد مانگٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کی نواحی بستی ذوالفقار ٹائون میں جامعہ مسجد مکی مدنی کو وسیع کرنے کے لئے تعمیرات کا کام جاری تھا
پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے) شہر کی نواحی بستی ذوالفقار ٹائون میںجامعہ مسجد مکی مدنی کو وسیع کرنے کے لئے تعمیرات کا کام جاری تھا کہ اچانک مسجد کی چھت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجہ میں کام کرنے والے دومزدور محمد افضل اور خرم شہزاد ملبہ کے نیچے دبا گیا جن کو فوری طور پر اہل محلہ نے نکال لیا مزدوروں معمولی چوٹیں آئیں، مسجد کا سامان چھت کے نیچے آکر تباہ ہو گیا اہل محلہ نے بتایا کہ اگر خدانخواستہ نماز کے اوقات میں چھت گرتی تو بڑا جانی نقصان ہونے کا اندیشہ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چارمسلح موٹر سائیکل سواروں کی راہگیر کو لوٹنے کی کوشش ناکام
پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے)چارمسلح موٹر سائیکل سواروں کی راہگیر کو لوٹنے کی کوشش ناکامی پر تشددکانشانہ بناڈالا تفصیل کے مطابق کاشف لطیف ولد عبداللطیف سکنہ آرامارکیٹ لاری اڈا پیرمحل جوکہ اپنے گھر جارہا تھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار وںنے لوٹنے کی کوشش کی ناکامی پر تشددکرکے زخمی کرکے فرارہوگئے متاثرہ شخص کی درخواست پر چوکی پولیس نے کاروائی شروع کردی تھی۔