انجمن تاجران اور صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کے آل آزاد کشمیر کی تاجر تنظموں کو متحد و منظم کرکے آزاد کشمیر کے اندر تاجروں بڑی قوت بنا کر عملی طور تاجروں کے مسائل حل کریں گے

میرپور : چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران اور صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کے آل آزاد کشمیر کی تاجر تنظموں کو متحد و منظم کرکے آزاد کشمیر کے اندر تاجروں بڑی قوت بنا کر عملی طور تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔تاجر متحد ہو جائیں تو کو ئی طاقت تاجروں کے حقوق پر شب خون نہیں مارسکتی ہے۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے جس عز م آغاز کیا ہے اسے عملی جامع پہنا کر دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے انجمن تاجران ڈڈیا ل کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ہمراہ سکر یٹری جنرل تنویر احمد غازی ، شیخ حمید ال حق ، حاجی ارشد سیٹھی ، محمد فاروق چوہان ، محمد نعیم اور دیگر جب ڈڈیال پہچنے تو صدر انجمن تاجران ڈڈیال حاجی خلیل احمد ، سکریٹری جنرل محمد صاد ق ، سابق صد ر انجمن تاجران ڈڈیال اور انور لطیف ڈار ، ٹھکیدارصابر چغتائی اور دیگر نے اُ ن کا شاندار استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ڈڈیال کے صدر حاجی خلیل احمد نے کہا ہے کہ میں چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ساتھیوں ڈڈیال آمد خوش آمدید کہتا ہوںہمیں اس بات پر فخر ہے کہ چوہدر محمد نعیم نہ صر ف میر پور ڈویثزن بلکہ آزاد کشمیر کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے جو عمل کوشیش جاری رکھے ہو ئے اس سے تاجروں کی ایک بڑی قوت سامنے آئے گی۔

سابق صدر انجمن تاجران ڈڈیال انور لطیف ڈار ، سکر یٹری جنرل محمد صاد ق خالد
محمو د ،چوہدری عبدالرحیم ،جاوید انصاری ، چوہدری محمد نعیم نے مزید کیا کہ انجمن تاجران انتہائی منظم تنظیم ہے ۔ ہم متحد ہو کر تاجروں کے اجتماعی مفاد کے لئے کا م کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کی طر ح آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کی تاجر تنظیموں سے ملاقات کرکے تاجر وں کو متحد کر کے ایک بڑء قوت بنا کر تاجروں کے مسائل حل کریں گے ۔ آل آزادکشمیر کے تمام نمائندہ تنطیوں کو اس میں نمائندگی بھی دی جائے گی۔

انجمن تاجران ڈدیال کے صدر حاجی خلیل احمد سیکرٹری محمد صادق سابق صدر انجمن تاجران ڈڈیال انور لطیف ڈار اور دیگر مرکزی عہدیداران نے چوہدری محمد نعیم کومکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران ڈڈیال متحدوتنظیم ہے اور آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ چوہدری محمدنعیم نے تاجروں کا حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے ۔ انجمن تاجران ڈڈیال تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت حاضر ہے خواہ وہ مسلہ میرپور کے تاجروں کا ہو یا ڈڈیال کے تاجروں کا ہم بھرپور تعاون کریں گے۔

صدر انجمن تاجراںن ڈڈیال حاجی خلیل احمد نے ڈڈیال کے تاجروں کو درپیش مسائل سے چوہدری محمد نعیم کو آگا ہ کیا چوہدری محمدنعیم نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کا خادم بن کر ان کے مسائل حل کرتے رہیں گے ۔ چوہدری محمدنعیم اپنے دورہ ڈڈیال کے موقع پر تاجروں کے دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی ڈڈیال کے تاجروں نے مکمل تعاون کرنے پر چوہدری محمدنعیم کا دلی شکریہ اداکیا۔