نئی دہلی(جیوڈیسک)منا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ اور ڈاکٹر استھانہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں ساتھ دھمال مچانے کے لیے تیار ہیں اورانکی آنے والی فلم “جولی ایل ایل بی”کے نئے رومانٹک گانے اجنبی بن جائے کی وڈیوجاری کردی ہے۔اجنبی بن جائے کے بولوں پر مبنی اس رومانٹک سونگ کومعروف پلے بیک سنگر موہت چوہان اور شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی کرسنا نے دی ہے۔
رائٹر وہدایتکار سبھاش کپور کی اس کامیڈی ڈرامہ فلم جولی ایل ایل بی میں ارشد وارثی اور بومن ایرانی کے ساتھ امریتا را اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلم کی کہانی بھارت کے قانونی نظام کے گرد گھومتی ہے جہاں سماج میں اپنی منفرد پہچان بنانے کا متمنی وکیل جدیش تیاگی عرف جولی(ارشد وارثی)اپنے آئیڈیل بومن ایرانی کے مدِ مقابل ایک کیس لڑنے کے لیے ہائر کیا جاتا ہے۔فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت یہ کامیڈی ڈرامہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔