کراچی(جیوڈیسک)کراچی طلب میں اضافے کی وجہ سے رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔رواں سال جنوری اور فروری کے دوران ملک میں9 لاکھ 30 ہزار ٹن یوریا کھادفروخت ہوئی۔ گزشتہ سال کے اس عرصے میں یہ فروخت7 لاکھ28 ہزار ٹن تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے میں6 لاکھ 50 ہزار ٹن مقامی جبکہ2 لاکھ80 ہزار ٹن درآمدی یوریا کھاد فروخت ہوئی۔سال 2012 کے دوران ملک میں فرٹیلائزر کا شعبے گیس قلت کا شکار رہا تھا جس کے باعث یوریا کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی اور بڑی تعداد میں کھاد درآمد کی گئی تھی۔